پومیو کی سفارتکاری بھی کام نہ آئی : 2 اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

0
52

رباط :پومیو کی سفارتکاری بھی کام نہ آئی : 2 اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،اطلاعات کے مطابق 2 اسلامی ممالک مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوق نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عبوری حکومت کے پاس اسرائیل سے تعلقات قائم کر نے کا اختیار نہیں ہے۔

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوق نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاملے کو الگ الگ رکھیں۔

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوق نے مزید کہا کہ سوڈان میں عبوری حکومت ایک محدود ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و استحکام کی بحالی، آزادانہ انتخابات کا آغاز اور دیگر ضروری اقدامات شامل ہیں۔

جہاں تک اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا معاملہ ہے اسے عبوری دور کے بعد تک کے لیے موخر کر دینا چاہیے تاکہ اداروں کو ایسے کسی بھی فیصلے کے لیے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سوڈانی حکومت دارفر میں شہریوں کے تحفظ کے معاملے کو بہت اہمیت دیتی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے سکیورٹی میکانزم کے قیام کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔اے ایف پی کےمطابق امریکی وزیراعظم مائیک پوم پیواسرائیل اورسوڈان کے درمیان شروع کی جانے والی پہلی براہ راست پرواز سے خرطوم پہنچے ۔خرطوم پہنچنے پر انہوں نے ٹیوٹ کیا کہ وہ تل ابیب سے تاریخی پہلی براہ راست پرواز کے ذریعے خرطوم پہنچے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے وزیراعظم سعد الدین العثمانی نے حکمراں جماعت انصاف اور ترقی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکش،اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت اور بھرپور مخالف ہے۔ واضح رہے کہ مراکش نے 2000 میں فلسطینی انتفاضہ کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کردیا تھا۔

Leave a reply