دو ماہ میں کرونا کا شکار 172 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش، 44 نوزائیدہ بھی کرونا کا شکار

دو ماہ میں کرونا کا شکار 172 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش، 44 نوزائیدہ بھی کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے،کرونا کا شکار 172 خواتین کے بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں سے 44 بچے بھی کرونا کا شکار نکلے

بھارتی ریاست گجزات کے علاقے احمد آباد میں مختلف ہسپتالوں سول ہاسپیٹل، ایس وی پی، سولا سول، شاردابین اور ایل جی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثر 172 خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے ان میں سے 44 نوزائیدہ بچے بھی کوروناوائرس کا شکار نکلے

سول ہسپتال کے شعبہ گائنا کالوجسٹ کے سربراہ ڈاکٹر امت مہتا کا کہنا ہے کہ خواتین اس بات کو لیکر کافی پریشان ہیں کہ ان کے بچے محفوظ رہ پائیں گے یا نہیں۔ ہسپتال میں گزشتہ دو ماہ میں 90 خواتین کی ڈلیوری کی گئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر کیس میں خواتین کرونا کا شکار تھیں ۔ ان میں سے 29 بچوں میں کرونا مثبت پایا گیا

ایس وی پی اسپتال میں گزشتہ دو مہینوں میں 70 خواتین کی ڈلیوری کی جا چکی ہیں۔ اس میں سے 15 بچے کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔ ڈاکٹر پارول شاہ کا کہنا ہے کہ سوائن فلو جیسی متاثرہ بیماریوں کے موازنے میں کورونا پازیٹو خواتین اچھے طریقے سے اس کا مقابلہ کررہی ہیں۔ کوروناوائرس پازیٹو خواتین میں سے صرف ایک خاتون کو سانس لینے میں پریشانی ہوئی جبکہ دیگر سبھی خواتین خود ہی صحتیاب ہو گئیں

ماہرین کے مطابق زیادہ تر خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ڈاکٹر مہتا کے مطابق ماں سے بچے میں وائرل انفیکشن کے ٹرانسفر کی پہچان ورٹیکل ٹرانسمشن کے طور پر ہوئی۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8380 نئے مریض سامنے آئے اور 193 ہلاکتیں‌ ہوئیں، مجموعی طور پر بھارت میں‌5 ہزار سے زائد مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، مہاراشٹر میں‌ کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں 24 گھنٹوں میں 2940 مریض سامنے آئے ہیں اور 99 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے،مہاراشٹر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 65,168 ہو گئی ہے

Comments are closed.