پاکستان میں آج کے دن حادثے ہی حادثے:چکوال میں بھی2افراد ہلاک

چکوال: چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق اور کئی دب گئے جبکہ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق چکوال ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں مزدور دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو مزدور حاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

امدادی ذرائع کے مطابق مائن کی گہرائی 700 سے 800 فٹ ہے، 3 افراد کو زندہ ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے- اُم…

ادھر اس سے پہلےکوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

لسبیلہ، بس کھائی میں گرنے سے لگی آگ،40 افراد کی موت

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔

آج ہی کے دن بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گردی، اندوہناک حادثے میں 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے، بعد ازاں لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کوچ میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے بچہ اور خاتون سمیت کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جب کہ لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ابتدا میں لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لئے انہیں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی این اے سے شناخت کیا جائے گا، دو شدید زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا، اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Comments are closed.