دو پولیس مقابلوں میں دو اشتہاری بھائیوں سمیت 3 ملزمان ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دواشتہاری ہلاک پو گئے ہیں
پولیس کے مطابق لکی مروت کے گاؤں دلوخیل میں پولیس نے اشتہاریوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا، قتل کے پانچ مقدمات میں مطلوب کریم اور سلطان کے گھر کا محاصرہ کیا، اس دوران گاؤں دلوخیل کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کئے گئے تھے۔ مقابلہ تین گھنٹے سے زائدجاری رہا۔
ڈی پی او روف بابر قیصرانی کی براہ راست مانیٹرنگ کرتے رہے، آپریشن میں پولیس،ایلیٹ،آر آرایف اوراے ٹی ایس کے جوانوں نے حصہ لیا، دونوں اشتہاری بھائی کریم اور سطان مارے گئے ہیں۔ اشتہاری سلطان کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی،
دوسری جانب پشاور مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی،پشاور مشتبہ افراد کی تلاش میں ڈی پی او مردان کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا جارہا تھا ، مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا،پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے ،علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،مقابلہ کے دوران ایک مسلح شخص ہلاک ہو گیا ہے،ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوئے