شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے کل دم کیا اسلئے شہباز شریف کی گرفتاری نہیں ہوئی،وزیراعظم عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،آئی پی پی ،شوگر رپورٹ یا قرضے کی رپورٹ عمران خان کے دور میں نکلیں ہیں

شیخ رشید نے کہا کہ ہم قرنطینہ کے لئے ٹرینیں گاؤں میں روانہ کریں گے،قلیوں کو سب کی فکر ہے، میڈیا ان کا درد حال پیش کر رہا ہے، عمران خان نے دنیائے سیاست میں آئی ایم ایف لون میں قسطوں کے التوا کے لئے جو کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، ستر غریب ملکوں کی لسٹ بنی اس میں پاکستان کا نام بھی آ گیا ، کابینہ میں عمران خان سے درخواست کی تھی کہ علما کرام کا خاص خیال رکھیں فاصلے سے 500 افراد بھی جاتے ہیں، فاصلے سے 50 یا 200 لوگوں کا جمعہ اور تراویح ہو سکتی ہے، تمام مسالک کی عبادتگاہوں کو خصوصی فنڈ دینے چاہئے کیونکہ رمضان میں آنے والے فنڈ سے یہ سارا سال چلتے ہیں

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں تبلیغی جماعت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پاکستان میں سازشی لوگ تبلیغی جماعت اور زائرین کو نشانہ بنا رہے ہیں کرونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑ رہا، کوئی تدارک ابھی تک نہیں یو سکا، ہمیں احتیاط کرنی ہے، اگلے ہفتے رمضان شروع ہو رہا ہے، اللہ سے مدد مانگیں، بابرکت مہینہ آ رہا ہے اس میں عبادت کرنی ہے، وزیراعظم کو کہا ہے کہ میڈیا سے صلح کریں، میرا یہ کام نہیں پھر بھی کر رہا ہوں، میڈیا نے قوم کو کرونا سے روشناس کروایا پاکستان کا میڈیا محب وطن ،مضبوط میڈیا ہے، سرحدی جھڑپوں میں صلح کرنی چاہئے، ساٹھ فیصد لوگ گھروں میں زیادہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے میری پیر کو وزیراعظم سے میٹنگ ہو گی جس سے مثبت خبر آئے گی، ریلوے نے ملازمین کو تنخواہ دے دی، میں مزدوروں کا کیس لڑ رہا ہے، کرونا نے سفید پوش آدمی کو غریب سے زیادہ دھچکا دیا ہے، غریب کا خیال رکھا گیا لیکن سفید پوش اس میں زیادہ متاثر ہوئے،ہم نے حوصلے سے اور ایک ہو کر کام کرنا ہے، مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ لڑائی جھگڑے کا وقت نہیں، قوم بحران میں ہے، سیاست کا وقت نہین ، کل کوئٹہ چمن کے لئے گیارہ بجے ٹرین روانہ کریں گے،چمن جانےوالی ٹرین میں دو میڈیکل ایمبولنس شامل ہیں،30ٹرینوں کابیڑاکل چمن کیلئےروانہ ہوگا

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں سب سے سینئر وزیر اور سیاستدان ہوں، سندھ کی طرف سے پہلے گولہ باری ہوئی جو نہیں ہونی چاہئے تھی،میں نے دم کیا ہے اس لیے کل شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے،وہ یہ سوچ کر آئے تھے کہ لاک ڈاؤن سے حکومت ختم ہوجائے گی،5کروڑ1لاکھ 85 ہزار وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے، ہماراآپریشن بندہےلیکن اس کےباوجودکسی مزدورکی تنخواہ نہیں روکی،

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں آٹھویں بار وزیر بنا ہوں ، کب کیا کام کرنا ہے مجھے پتہ ہے،اسد عمر نے سبسڈی نہیں دی ،سبسڈی کا فیصلہ پنجاب میں ہوا،مجھ سمیت کسی بھی وزیر کا نام آیا تو کارروائی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ پنشن حکومت لے لے نہیں لے گی تو سبسڈی ہو گی، ایک ارب ہفتے کا اور 5 ارب مہینے کا ریلوے کو نقصان ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی آپ ٹرین چلائیں کل ہم تفتان کی ٹرین چلائیں گے، جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اہم آدمی تھا اسکی بڑی خدمات ہیں، چینی کا مسئلہ اب اہم ہو گیا ہے،میری ابھی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی، اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتا ہے تو دوسرے وزیروں کے ساتھ بھی کر سکتا ہے، یہ وزیر تو ٹیکنوکریٹ اور ہلکی پھلکی موسیقی ہیں، سیاست میں کسی سے کوئی تنگ نہیں آتا، ایک الیکشن کے بعد دوسرے الیکشن کی تیاری ہوتی ہے، عمران خان مافیا کو گھیرے میں لا رہا ہے اسی لئے لوگ چیخ رہے ہیں، نیب نے کوئی گٹھ جوڑ نہیں کیا ہوا، جو معاملات ہیں، شہباز شریف ، حمزہ شہباز کے خلاف انتہائی سیریس کیس ہیں، شہباز شریف شکر کریں کہ اسکی عمر زیادہ ہے اور وہ کرونا کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں، اب لندن جائے گا یا اندر جائے گا یہ وقت فیصلہ کرے گا.

اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

Leave a reply