2 سالہ کارکردگی نے PTI کے نظریاتی کارکن ختم کر دیئے اب صرف نفسیاتی کارکن باقی ہیں

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق ، جمیعت علمائے اسلام کے مرکرزی رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ 2 سالہ کارکردگی نے PTI کے نظریاتی کارکن ختم کر دیئے اب صرف نفسیاتی کارکن باقی ہیں


پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوے دو سال ہو گئے ہیں. معیشت سمیت دیگرمعاملات پر اس کی کارکردگی پر شدید نقطہ چینی کی جار ہی ہے. حکومت کو معیشت کی بگڑتی ہوئی صورت حال نے مشکل وقت دے رکھا ہے ، اسی طرح حکومت کی پالیسوں کو بھی یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ان سے نظریاتی کارکن مایوس ہوئے ہیں، اسی طرح ان نطریاتی اور دیرینہ کارکنوں اور ذمہ داران کو نظر انداز کرنے کا تاثر کافی مضبوط ہے جس وجہ سے ناقدین اور حزب اختلاف کو شدید تنقید کرنے کا موقع مل رہا ہے . اسی طرح کی تنقید اگرچہ اپوزیشن کا پیشہ ورانہ کام ہے .لیکن تجزیہ کاروں اور ناقدین بھی ایسی پالسیوں کو شدید نقطہ چینی کانشانہ بنایا جاتا ہے .جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت اپنے ماٹو سے پیچھے ہٹتی جار ہی ہے .

Shares: