لوکل گورنمنٹ کے 2 اعلیٰ افسر معطل:معطلی کی وجوہات جان کرہرکوئی حیران

0
39

لاہور: لوکل گورنمنٹ کے 2 اعلیٰ افسر معطل:معطلی کی وجوہات جان کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق سرکاری ہاؤسنگ اسکیم کیلئے مختص اراضی کو انڈسٹریل میں تبدیل نہ کرنےکے معاملے پر 2 ‏افسران کو معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 2افسران کو نوکریوں سے معطل کردیا ہے۔ 19گریڈ کے ‏شاہدمحسن اور 18 گریڈ کے اختر حسین میئوکےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہےکہ دونوں افسران نے ہاؤسنگ اسکیم اراضی کو انڈسٹریل کرنے سے انکار کیاتھا۔ 2005میں 56 ایکڑ ‏اراضی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے بیلٹ ہوچکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نےہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی ارسال کی ‏تھی۔ شاہد محسن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور اختر حسین سیکریٹری ایم ڈی اے تھے

Leave a reply