دو تقریریں کرنے پر نیب کا نوٹس آ جاتا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر حکومتی حکمت عملی سامنے نہیں آرہی کیونکہ وزیراعظم مسنگ ہیں۔ حکومت نے جواب دینے کی بجائے گالم گلوچ اور ذاتی حملے کیے۔ پورا ملک پریشان ہے۔ وزراء اجلاسوں کا تو بتاتے ہیں لیکن حکمت عملی نہیں بتا رہے۔ اسلام آباد میں بھی دیکھ لیں لاک ڈاؤن کہاں ہے؟

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے بھی خبریں آ رہی ہیں وہاں متاثرہ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ٹیسٹ نہیں ہو رہے ۔جہاں جہاں ٹیسٹنگ ہو رہی ہے وہاں تعداد بھی بڑھ رہی ہے ،شہزاد اکبر کا اختیار کیا ہے وہ کون ہے یہ پاکستان کو نہیں پتا لیکن پریس کانفرنس کرتا ہے کیا اس کا تعلق نیب یا FIA سے ہے عمران خان کوئی نیا ادارہ بنا لیا ہے،اگر نیا ادارہ ہے تو میں ایک کیس دیتا ہوں لاہور میں گھر بنا ہے وہ کس نے بنایا ہے اور کس نے پیسے دیے ہیں .

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آپ گھر بیٹھے رہیں نیب نہیں بلائے گا، آپ دو تقریریں کریں تو نیب کا نوٹس آ جائے گا،اب صرف نوٹس ہمیں نہیں بلکہ ہمارے بچوں اور خاندان والوں کو بھی آتے ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا لیکن شاید یہ نا گزار سکیں ہم تو گزار لیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو حکومت نے مفلوج کر دیا ہے حکومت خود تذبذب کا شکار ہے کنفیوژن ہے کوئی پالیسی نہیں میٹنگز ہوتی ہے وہاں سے کچھ نہیں نكلتا ,ہمیں جو خرابیاں نظر آ رہی ہے ہم میڈیا کے ذریعے روز پاکستان کی عوام کے سامنے لائیں گے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے سندھ فتح کرنے اور اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی بات کی۔ بغیر احتیاطی تدابیر لوگوں کو کورونا میں جھونک دیا گیا۔ پوری کیا حکومت کے پاس کوئی ادھوری حکمت عملی بھی نہیں، حکومتی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بتائیں بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کوکیسے وطن لایاجائےگا،بیرون ملک پاکستانیوں کوان کے حال پر چھوڑدیا گیا،لاک ڈاؤن لگانےاورکھولنےمیں حکمت عملی نظر نہیں آتی،حکومت اس مسئلے پرسیاست کررہی ہے،کوئی حکمت عملی نہیں،ہزاروں لوگوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا گیا، وزرا کا فرض تھا حکمت عملی سے متعلق ایوان کو بتاتے،کورونا وبا سے بچنے کیلئے عوام احتیاط کریں، سفارتخانوں کو تالے لگے ہیں، دیارغیر میں لوگ پریشان ہیں،

Shares: