ٹھٹھہ :مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی حیدری چوک 2 ٹرانسفارمرز دھماکوں سے جل گئے

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی حیدری چوک 2 ٹرانسفارمرز دھماکوں سے جل گئے
تفصیل کے مطابق مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی کالونی نزد حیدری چوک کے دو ٹرانسفارمر ز دھماکوں سے جل گئے جسکی وجہ سے ضلعی افسران اسسٹنٹ کمشنر اے ڈی سی فاریسٹ آفیسر سمیت سرکاری ملازمین کی سرکاری کالونیاں مکمل اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہیں اور روزہ داروں سمیت دیگر افراد سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور لوگ گھروں سے باہر بیٹھ کر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اوور لوڈ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جلے ہیں مکلی ہیڈ کوارٹر کے رہائشیوں نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن سید ریاض شاھ شیرازی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ فاروق سومرو اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی طور پر دونوں ٹرانسفارمر نئے لگائے جائیں تاکہ رمضان کے آخری روزے اور عید کے دن لوگ سکون سے گھروں میں رہ سکیں

Comments are closed.