کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کشمور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی جمال پولیس تھانہ کی حدود سے ڈاکو اینٹوں کے بہٹی پر کام کرنے والے دو افراد برائے تاوان کے لیے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تنگوانی ٹھل روڈ پر ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو بھی اغوا کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق تنگوانی ایک ہی رات میں جمال اور تنگوانی سے 4 افراد اغوا ہو گئے جمال پولیس تھانہ کی حدود میں سے اغوا ہونے والوں میں سید ممتاز شاہ اور انور شامل ہیں جن کا تعلق لاڑکانہ سے ہے ڈاکوں مغویوں کو کچے کے طرف لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی شروع ٹرک لاوارث حالت میں سڑک کے کنارے ملا ہے فائرنگ سے ٹرک کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں،ڈاکوں ڈرائیور،، کلینر،،اور بہٹی پر کام والے مغوی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں مغویوں کی بازیابی کے لئے،، ورثہ کا احتجاج ہمارے مغویوں کو جلد بازياب کراکر ہمارے بیچینی ختم کی جائے۔
Shares:








