گرفتاری مجھے مارنے کیلئے،18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونگا،عمران خان

0
31
پی ٹی آئی چیئرمین

میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے،

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے، کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگے جانے نہیں دیں گے،میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں ،مجھے مارنے کیلئے ہے،عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا ،قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں۔ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونگا۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں ،حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل پاکستان کے عوام اور لاہور سمیت پاکستان بھر سے آنے والے اپنے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں ہیں اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل نہیں کئے بلکہ درخواست نمٹا دی تھی،اب زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے تو دوسری جانب پولیس نے زمان پارک کی جانب جانے والے راستے بند کرنا شروع کر دیئے ہیں، زمان پارک میں دیگر شہروں سے آئے کارکنان بھی موجود ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈنڈے، پتھر غلیلوں پر مشتمل سامان بڑی تعداد میں جمع کر رکھا ہے وہیں مبینہ طور پر اینٹوں کو توڑ کر پتھروں کے ڈھیرسڑک کے مختلف مقامات پر اکٹھے کر لئے ہیں تا کہ پولیس زمان پارک کی جانب آتی ہے تو پولیس پر پتھراؤ کیا جا سکے ،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply