زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی

imran

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا، قانون پر عملداری کے دعویدار عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بنا لیا عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں تا ہم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں

زمان پارک میں اسلام آباد و لاہور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، رات گئے پولیس نے پھر زمان پارک داخل ہونے کی کوشش کی تا ہم کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،کئی گھنٹے گزر جرانے کے بعد بھی پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی، زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے دھرم پورہ، سندرداس روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان چھڑپیں رات بھر جاری رہیں کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی ہیں پولیس کارکنوں کو منتشرکرنےکے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے اور آنسوگیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی ہے مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے اور مارو مارو کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،

زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہل کار اور ایک عام شہری سمیت 34 افراد زخمی ہوئے ہیں، کارکنان نے پولیس کی واٹر کینن کو بھی آگ لگا دی ہے،، پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا، ٹریفک وارڈنز کی موٹرسائیکلیں جلادیں، ریسکیو 1122 کا فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے بھی آگ لگا دی مال روڈ پر بھی توڑپھوڑ کی، فینسی لائٹیں توڑ دیں پولیس نے بھی جوابی ایکشن کرتے ہوئےکارکنوں پر لاٹھی چارج کیا

دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے آج مال روڈ،دھرم پورہ،جیل روڈ،گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بندرہیں گے آج مغل پورہ اورمیاں میر کے اسکول اورکالج بھی بندرہیں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست پر آج سماعت ہوگی عمران خان کی لیگل ٹیم نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں وارنٹ منسوخ کرنے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پرکل فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی تھی اور درخواست آج بروز بدھ سماعت کے لیے مقرر کی

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے،18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کر دی گئی ہے شورٹی انڈر ٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

Comments are closed.