خاتون جج کو دھمکی کیس،عمران خان کو 20 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

0
82
imran khan

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ،خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست وارنٹ منسوخی کی مخالفت کی ،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں ہوسکتے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے تو دیگر ملزمان کو بھی مستقبل میں یہ فائدہ دیا جائیگا

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وارنٹِ گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس پہنچی اوران پرپیٹرول بم پھینکا گیا پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے تشدد کیا، عمران خان کی ضمانت بھی اس میں واپس لینی چاہیے ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ عدالت وکالت نامے پر دستخط نادرا سے کراس چیک کروا لے، مسلسل عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے، عمران خان اے ٹی سی، بینکنگ کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے مگر کچہری نہیں گئے، ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر متعدد بار استثنی لیا گیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیشی کی بجائے ریلی کو لیڈ کرتے رہے ہیں، وزیر آباد واقعے کے بعد راولپنڈی میں ریلی کو بھی عمران خان نے لیڈ کیا، وارنٹ صرف ایک صورت میں منسوخ ہوتا ہے جب ملزم عدالت میں پیش ہو، قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں،20 گھنٹے تک اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ،لیکن ناکامی ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پر آپریشن کو روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کر دی ہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر ان معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply