مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے...

وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور مصر میں صحت کے شعبے میں تعاون...

خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

امریکا میں ایک طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی بے احتیاطی نے لیبارٹری کی 20 سال کی تحقیقات تباہ کر دی۔

’نیویارک پوسٹ‘کے مطابق امریکا میں انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز نے اعلان کیا کہ لیبارٹریوں کو صاف کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ایک ملازم نے لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق کے نتائج کو تباہ کر دیا ہے۔

نیویارک اسٹیٹ میں رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت صفائی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے رکھے گئے ملازم نے لیبارٹری کے ریفریجریٹر سے "پریشان کن الارم سگنلز” سنے جس میں سائنسی تحقیق کے لیے نمونے موجود تھے اس نے ریفریجیریٹر بند کر دیا فریج کے دروازے پر بیپس کو بند کرنے کا طریقہ درج تھا مگر کہا جاتا ہے کہ پڑھنے میں غلطی کے بعد اس نے سرکٹ بریکر بند کر دیا۔

میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا

منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر ذخیرہ کیے گئے نمونے "خراب” ہو گئے، جس سے 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا جن نمونوں کو منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جانا چاہیے تھا، ان میں سے زیادہ تر کو تباہ کر دیا گیا۔ انہیں بچایا نہیں جا سکا اس طرح ایک معمولی سی غلطی نے 20 سال سے زیادہ کی تحقیق کو تباہ کر دیا-

انسٹی ٹیوٹ میں پبلک سیفٹی کے عملے کی طرف سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلینر نے سوچا کہ وہ سرکٹ بریکر کو آن کر رہا ہے، جب کہ اس نے اسے بند کر دیا تھا جب ماہرین کو پتا چلا تو اس وقت ریفریجریٹر میں درجہ حرارت مبینہ طور پر 50 ڈگری تک بڑھ گیا تھا اور صرف مائنس 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا تھا،اس تباہ کن نقصان سے تقریباً 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، نہ صرف مالی اخراجات کے لحاظ سے بلکہ سائنسی ترقی اور دو دہائیوں پر محیط محققین کی کوششوں کو بھی دھچکا لگا ہے۔

تھریڈز پراکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہوگی؟

صفائی کرنے والی کمپنی نے 2020 میں نیویارک کے شہر ٹرائے میں واقع "رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز” کی صفائی کے عوض 1.4 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا ادارے کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ کلینر کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اسے صحیح طریقے سے تربیت دینے میں ناکام رہی جب کہ کمپنی نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ادارے کی انتظامیہ نے صفائی کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، کیو نکہ ادارے کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ایک ملین ڈالر سے زائد ہےاس وسیع نقصان کا معاوضہ طلب کیا گیا ہے۔

ہالینڈ ،13 برس اقتدار میں رہنے کے بعد اختلافات کی وجہ سے وزیراعظم مستعفیٰ