پشاور: جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کے معاملے پر خیبرپختو نخوابار کو نسل نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 20 وکلا کے وکالت کے لائسنس منسوخ کردیئے-
باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس چیرمین سید مبشر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں دیگر ممبر ان میں سے محمد علی خان جدون، سید تیمور علی شاہ اور شاہ حسین خان نے شرکت کی۔
ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں جعلی لا گیٹ رزلٹ کا کیس زیر غور آیا کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد وکلا کے وکالت کے لائسنس تاحکم ثانی منسوخ کردئیے ،وکلا کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے سفارشات بار کو نسل کی جنرل باڈی اجلاس کو بھیج دی گئیں۔
25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کا میپنگ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ کا پراجیکٹ کا باقاعدہ …
خیبرپختونخوا کونسل کے مطابق مذکوہ 20 وکلاء نے وکالت کے لائسنس کے لیے اپنے کاعذات کے ساتھ جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کیے تھے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد سے تصدیق کرانے پر لا گیٹ رزلٹ جعلی قرار پائے گئے۔