بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

بجلی چوری میں ملوث افراد اور نادہندگان کی بینک ٹرانزیکشنز روک دی جائیں گی
0
129

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف ”نیم اینڈ شیم“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : ویب سائٹ "بزنس ریکارڈ” کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے ”نیم اینڈ شیم“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جب تک کہ واجبات ادا نہیں کیے جاتے بجلی چوری میں ملوث افراد اور نادہندگان کی بینک ٹرانزیکشنز روک دی جائیں گی اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

ریاست کی رٹ کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ’غیر قانونی اسپیکٹرم‘ پر توجہ مرکوز کرنے والی یہ نئی مہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے پوری قوت کے ساتھ چلائی جا رہی ہے، جس میں انسداد سمگلنگ اقدامات کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے بجلی چوری کے خلاف ایکشن کے اس عمل میں ڈسکوز نے 29,541 بجلی صارفین اور 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے، اور افسران سمیت مزید 272 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

حکومت کے کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ جاری مہم کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے نئے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جن میں آرتھوڈوکس اپروچ کے بجائے اختراعی اقدامات متعارف کرایا جانا، بدعنوانیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت اقدامات، نادہندگان کے شناختی کارڈ وزارت داخلہ کے ساتھ شیئر کیے جانا تاکہ بینکنگ لین دین کو روکا جائے اور بقایا جات کی منظوری تک بیرون ملک سفر پر پابندی لگائے جانا شامل ہیں۔

Leave a reply