2014 کے دھرنے پرخلاف قواعد4 کروڑ24 لاکھ کے اخراجات کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی دوم کا اجلاس ہوا، وزارت داخلہ کےآڈٹ اعتراضات 17-2016 کا جائزہ لیا گیا، 2014 کے دھرنے پرخلاف قواعد4 کروڑ24 لاکھ کے اخراجات کاانکشاف ہوا، آڈٹ حکام کے مطابق رقم دھرنا ختم ہونے کے بعد کنٹینرزکے کرائے کی مدمیں خرچ ہوئی،دھرناکیلئے کنٹینرزاورکرینزکرائے پر حاصل کی گئیں،

پی اے سی ارکان نے تشویش کا اظہار کیا اور سیکریٹری داخلہ کی سرزنش کی.

واضح رہے کہ 2014 میں موجودہ وزیراعظم عمران خان نے دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا ،طاہرالقادری بھی دھرنے کے لئے گئے تھے ، دونوں جماعتوں نے الگ الگ دھرنا دیا اور وزیراعظم عمران خان سو سے زائد دن اسلام آباد دھرنے میں رہے، آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا.

Shares: