2018ءکےانتخابات کا امیر ترین امیدوار مسجد کی بجلی استعمال کرتارہا
میاں محمد حسین منا شیخ کا تعلق تحصیل وضلع مظفرگڑ ھ سے ہے اور انہوں نے 2018ءکے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت4کھرب3ارب 77کروڑ روپے ظاہر کی تھی۔مناشیخ نے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے شہری آبادی پر مشتمل حلقہ این اے182اور پی پی 270سے آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن لڑا تھا اور چند سو ووٹ حاصل کرکے اپنی ضمانت تک ضبط کروابیٹھے تھے۔گزشتہ دنوں میاں محمد حسین منا شیخ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے ڈیرہ سےمنسلک جامع مسجد مھریہ رضویہ کے میٹر سے بجلی حاصل کر استعمال کرتے رہے۔یہ راز اس وقت فاش ہوا جب جامع مسجد مھریہ رضویہ کے امام حافظ محمد الیاس نے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کی کہ محمد حسین مناشیخ مسجد کے میٹر سے بجلی لیتا رہا اور بل کے پیسے طلب کرنے پر مناشیخ نے اپنے کارندوں کی مدد سے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مسجد کے امام کی مدعیت میں میاں محمد حسین مناشیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔