2019 کے بعد آپ جامعہ پنجاب کا نام استعمال نہیں کر سکتے،لاہور ہائیکورٹ

lahore highcourt

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جائیداد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے رجسٹرار جامعہ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو یونیورسٹی ہاوَسنگ سوسائٹی سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے پلاٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق رپورٹ بھی مانگ لی . چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پلاٹوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مراسلہ لکھ دیا نیب یا اینٹی کرپشن سے رپورٹ مانگ لیتے ہیں، معاملے پرایل ڈی سے پوچھ لیتے ہیں ،

وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ ہم نے زمین خرید لی ، تمام معاملات قانون کے مطابق کررہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیز تھری کی منظوری کیلئے کب درخواست دی؟ وکیل نے کہا کہ 2018 میں پنجاب یونیورسٹی ٹاوَن فیز تھری کیلئے درخواست دی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ 2019 کے بعد آپ جامعہ پنجاب کا نام استعمال نہیں کر سکتے،

Comments are closed.