سال 2020 کے دوران جہاں شوبز کی کئی اہم شخصیات کورونا وبا کے باوجود لاک ڈاؤن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کیا وہیں بہت سی مقبول جوڑیاں ایسی بھی تھیں جو اس برس جدا ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : لاک ڈاؤن میں فن کاروں کی شادیاں ہوئیں، مگر نہ بارات، نہ باجا، نہ مہندی کے رنگ فن کاروں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے شادیاں کرلیں اور اپنی شادیوں کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی جہاں مداح پسندیدہ فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوئے وہیں کچھ فنکاروں نے علیحدگی اختیار کر کے مداحوں کو مایوس بھی کیا-
آئیے جانتے ہیں شوبز کی وہ مقبول جوڑیاں کون سی تھیں جنہوں نے اس برس راہیں جدا کرکے مداحوں کو بھی حیران کردیا ۔
شہروز سبز واری اور سائرہ یوسف : کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد رواں برس مارچ میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں دونوں اداکاروں کی جانب سے ازدواجی تعلق کے اختتام کی تصدیق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کے ذریعے کی گئی تھی سائرہ یوسف 2012 میں اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
فرح سعید اور چوہدری توقیر احمد :رواں برس ٹی وی کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی فرح سعدیہ نے 2012 میں خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے دوسری شادی کرلی تھی جن کا بزنس پاکستان اور امریکا میں پھیلا ہوا ہے تاہم رواں برس توقیر احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں میزبان فرح سے مکمل طورپر علیحدگی کی تصدیق کردی۔
انجم شاہین عرف انجمن اور میاں وسیم: رواں برس پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ انجم شاہین عرف انجمن اور ان کے دوسرے شوہر فلم پرڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی کی راہیں بھی جدا ہوگئیں انجمن کے شوہر لکی علی نے اپریل میں ویڈیو پیغام میں اداکارہ کو طلاق دی اداکارہ انجمن نے فلم پرڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی سے گزشتہ برس شادی کی تھی۔
میکال حسن اور ربیا چوہدری : 2016 میں گلوکار میکال حسن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل واداکارہ ربیا چوہدری نے بھی اس برس رواں ماہ دسمبر میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی-
سال 2020 میں دنیا سے رخصت ہونے والے پاکستانی فنکار
2020 میں بریک اپ کرنے والی شوبز جوڑیاں
گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر ساتھ ساتھ نظر آنے والے گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے بھی اس برس شادی سے قبل ہی ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی-
ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے اور عاصم کے درمیان تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں-
رواں برس ستمبر میں ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس کے تحت قیاس آرائیاں کی جاتی رہی کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں اس سے قبل علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکٹھے دکھائی دیتے تھے اور ایک دوسرے کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹس بھی شئیر کرتے تھے-