اداکار فواد خآن جن کی فین فالونگ اب تو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ان کو ایسے سٹارز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے جنہوں نے سینما کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جس پر ہمیشہ سب کو فخر ہی رہے گا. حال ہی میں فواد خان نے سی این این کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے نیو ائیر منائیں گے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ نیو ائیر منائوں گا.انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2022 صرف میرے لئے نہیں بلکہ ہماری پوری فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا سال رہا اس سال میں فلموں میں بہت اچھا بزنس کیا ، ہماری فلموں کا جو سیٹ اپ ہے میں اسکا چھوٹا سا حصہ ہوں. میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے . مس
ماورل کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہےکہ ہم تاریخ کو یاد رکھیں اور یاد رکھیںکہ ہم کہاں سے آئے ہیں. انڈیا اور پاکستان کی تقسیم بیسیویں صدی کی سب سے بڑی ڈویلپمنٹ تھی ، اس دوران بہت سارے لوگوں نے اپنی جانیں دیں ، ہجرت یقینا ایک تکلیف دہ پراسس تھا جس کو دکھانا اور اس کاھصہ بننا قابل فخر بات ہے.