2023 کا آغاز ایسے چیلنجز کے ساتھ کیا ہے جو ہماری زندگی میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئے،نتونیو گوتریس

0
41

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک ‘بڑی جنگ’ کی جانب لے جاسکتا ہے۔

باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس ہوا اس اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے، موسمیاتی بحران اور غربت جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی خطاب کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم نے 2023 کا آغاز ایسے چیلنجز کے ساتھ کیا ہے جو ہماری زندگی میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئے۔

امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن

انتونیو گوتریس نے کہا کہ سائنسدانوں اور سکیورٹی ماہرین نے ڈومز ڈے کلاک (قیامت کی گھڑی) کو مزید آگے بڑھایا ہے اور اب یہ گھڑی آدھی رات سے محض 90 سیکنڈ دور ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اس گھڑی کے وقت میں اضافے کو خطرے کی علامت تصور کرتے ہیں یوکرین میں امن کے امکانات معدوم ہورہے ہیں اور اس تنازع کی شدت بڑھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،مجھے خدشہ ہے کہ دنیا کسی بڑی جنگ کی جانب نہ بڑھ جائے وقت آگیا ہے کہ ہم امن کے لیے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں۔

یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد،امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

انہوں نے مستقبل کی نسلوں کو ذہن میں رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیاکہاکہ ہمارے اقتصادی اور معاشی سسٹم میں کچھ غلط ہے جس کےنتیجے میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ امیر اور غریب کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ سائنسدانوں کے گروپ کی جانب سے اس ڈومز ڈے کلاک کے وقت کا تعین گزشتہ سال کے واقعات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ دنیا کو معلوم ہوسکے کہ انسانیت تباہی کے کتنے نزدیک یا دور ہےسائنسدانوں کے مطابق گھڑی کا وقت آدھی رات سے جتنا قریب ہوگا، اتنے ہی زیادہ ہم خطرے کی زد میں ہوں گے۔

امریکا کا یوکرین کوطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا فیصلہ

Leave a reply