2023 کا موسم گرما تاریخ کا گرم ترین سال ثابت
سائنسدانوں کے مطابق سال 2023 کا موسم گرما تاریخ کا گرم ترین ثابت ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس Copernicus Climate Change Service کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا گیا کہ 1940 سے موسمیاتی ریکارڈ کو مرتب کیا جا رہا ہے مگر جون سے اگست 2023 کے دوران دنیا کا درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا،جون سے اگست کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت 16.77 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو 1990 سے 2020 کی اوسط کے مقابلے میں 0.66 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
یہ پہلا سائنسی ڈیٹا ہے جس میں یہ اس خیال کی تصدیق کی گئی کہ 2023 میں شمالی نصف کرے میں گرمی کی شدت بہت زیادہ رہی اس سے قبل جون اور پھر جولائی کو تاریخ کے گرم ترین مہینے قرار دیا گیا تھا بشمول ریاست ہائے متحدہ امریکہ، یورپ اور جاپان کے کچھ حصے ،ریکارڈ توڑ گرمی کی لہروں اور سمندر کے بے مثال درجہ حرارت کے ساتھ-
ہمارے نظام شمسی میں زمین جیسے سیارے کا انکشاف
نئی رپورٹ کے مطابق اگست میں بھی درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہا بلکہ 2023 کے ہر مہینے (جولائی کے علاوہ) سے زیادہ رہا اگست کے دوران عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 16.38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور اگست 2016 میں قائم ہونے والے ریکارڈ کو 0.31 ڈگری سینٹی گریڈ کے فرق سے توڑ دیا جولائی اور اگست دونوں مہینوں میں درجہ حرارت صنعتی عہد سے پہلے کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا سائنسدانوں کی جانب سے عرصے سے انتباہ کیا جا رہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رکھنا ضروری ہے۔
چینی کمپنی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا جسے پرس کی طرح پہن …
ابھی ایسا مستقل طور پر تو نہیں ہوا مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر درجہ حرارت کے اس حد تک پہنچنے سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں موسم گرما کیسا ہو سکتا ہے جنوبی نصف کرے میں جون سے اگست کے دوران موسم سرما ہوتا ہےمگر اس سال جنوبی نصف کرے کے متعدد ممالک میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کوپرنیکس کے اعداد و شمار کے بارے میں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، انتونیو گوٹیرس نے کہا سائنسدانوں نے طویل عرصے سے متنبہ کیا ہے کہ ہمارے جیواشم ایندھن کی لت کیا پیدا کرے گی ہماری آب و ہوا اس سے زیادہ تیزی سے پھوٹ رہی ہے جس سے ہم کرہ ارض کے ہر کونے کو مارنے والے شدید موسمی واقعات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک
یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق جون سے اگست کے دوران سمندری سطح کا اوسط عالمی درجہ حرارت بھی بہت زیادہ رہا، جس کے باعث بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل میں سمندری طوفانوں کی شدت میں اضافہ ہوا جولائی سے اگست کے اختتام تک روزانہ سمندری درجہ حرارت 2016 میں قائم ہونے والے ریکارڈ سے زیادہ رہا 2023 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوتا ہے یا نہیں، یہ تو ابھی واضح نہیں، مگر ایسا ممکن نظر آتا ہے ابھی 2023 کو تاریخ کا دوسرا گرم ترین سال خیال کیا جا رہا ہے، مگر وہ 2016 سے محض 0.01 ڈگری سینٹی گریڈ پیچھے ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت 2016 کا دنیا کا گرم ترین سال قرار دیا جاتا ہے سائنسدانوں کے مطابق 2024 رواں سال سے بھی زیادہ گرم ثابت ہوگا کیونکہ ایل نینو کے اثرات زیادہ واضح ہو جائیں گے۔