لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دو افراد نے 21 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا-

باغی ٹی وی: پولیس تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسلام پورہ میں ملزم طلحہ نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیالی، لڑکی نے رقم واپس مانگی تو اس نے کہا آ کر لے جاؤ۔

3 سالہ بچی کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ سگا باپ نکلا

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی پیسے لینے گئی تو طلحہ نے اپنے دوست سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

قبل ازیں شہر قائد کراچی میں بن قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے سفاک باپ کو گرفتار کیا تھا،بیٹی کے مطابق مجھ سے میرا باپ چھری کے زور پر زبردستی کرتا تھا- ملزم کو بیٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

ٹھٹھہ : بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل…

ایس ایچ او قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ زنا جیسا گھناونا جرم کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا ،ملزم مشتاق ولد نصیب خان نجی فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے-

ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پانچ سے چھ بار زیادتی کی ہے مدعیہ نازش کا کہنا تھا کہ میرا شوہر جب واپس گھر آیا تو میں نے سارا واقعہ سنادیا تو میرے شوہر نے چوہے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تو اسے ہم اسپتال لے گئےعلاج معالجے کے بعد ہم گھر واپس آگئے اور تھانے میں رپورٹ بھی درج کروا دی-

شوہر باہر گیا، باپ نے چھری دکھا کر بیٹی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

Shares: