22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، تمام اکاؤنٹس سلمان شہباز آپریٹ کرتے تھے، شہزاد اکبر
باغی ٹی وی :شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، چھوٹے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کی بھرمار ہے، تمام اکاؤنٹس سلمان شہباز آپریٹ کرتے تھے، 7 ارب کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب تفتیش ہوتی ہے تو کافی چیزیں سامنے آتی ہیں، آج بھی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، یہ کاروبار کے بھیس میں کرپشن کرتے تھے، ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں، شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے پاس کوئی جواب نہیں، عدالت میں شہباز شریف چین کے حبیب جالب نظر آتے ہیں، کرتوت آپ کے پکڑے جا رہے ہیں، الزام مجھ پر لگا رہے ہیں، شہباز شریف نے ٹوائلٹ کے نل سے کیمرے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہےکہ فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پہلے آل شریف کی ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت شدہ ہوئی، اب ایک کمپنی کی 25 ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی، آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔