قاصد کو ریٹائرمنٹ پر اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے پر 22 گریڈ آفیسر کو سراہا جارہا
سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا نے اپنے دفتر کے ایک ملازم (قاصد) کو انکی ریٹائرمنٹ پر دفتر میں تحائف کا ایک بیگ پیش کرتے ہوئے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔
22 گریڈ آفیسر احمد نواز سکھیرا نے 21 کابینہ سیکریٹریز کے ساتھ تقریبا 37 سال کام کرچکے ایک ملازم محمد راشد خان کو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت رخصت کرتے ہوئے ناصرف ان کے ساتھ تصویر بنوائی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ہم اسے یاد کریں گے کیونکہ یہ شخص وفاقی کابینہ کے سیکریٹریز کے ساتھ کئی سال سے کام کرتا چلا آرہا تھا۔
Mr. Muhammad Rashid Khan, a colleague working as Qasid with the last 21 Cabinet Secretaries over the last 37 years, retired yesterday.
We all got together to give him a sincere farewell & wish him the best in his hard earned retired life!
We all will miss him at office! pic.twitter.com/Gqnnorsv10— Ahmad Nawaz Sukhera (@ansukhera) July 1, 2022
سکھیرا نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محمد راشد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس عمل پر احمد نواز سکھیرا کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا اور ان کی تعریف کی۔
رانا وقاص انور نے سکھیرا کی تعریف میں لکھا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے۔
ایک صارف کہتے ہیں: ایسا دوسرے لوگوں کو بھی کرنا چاہیے اور ایسے اچھے کام کی ہر ایک کو پیروی کرنی چاہئے۔
واضح رہے احمد نواز سکھیرا کا شمار سنیئر ترین بیوروکریٹس میں ہوتا ہے وہ سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔