سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات کل بروز 22 جون ہوگا،ایسا ہر سال ہی ہوتا ہے اور اس موقع کو خط سرطان (summer solstice) کہا جاتا ہے ۔

باغی ٹی وی: ماہرین فلکیات کے مطابق اس روز دن کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہوگی یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ تبدریج کم ہونا شروع ہوجائے گا اور دسمبرکی 22 تاریخ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا 23 دسمبر کے بعد راتوں کا دورانیہ بڑھنا شروع ہوجائے گا دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اسی طرح 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے-

دنیا کے مختلف ممالک میں اسے موسم گرما کا پہلا دن قرار دیا جاتا ہے اور مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں خط سرطان سے مراد زمین کی وہ حالت ہے جب سورج آسمان پر اپنے طویل ترین راستے پر سفر کرتے ہوئے سب سے زیادہ بلندی پر پہنچتا ہے۔

ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

اس موقع پر قطب شمالی کا رخ لگ بھگ سورج کی جانب ہوتا ہے اور وہاں سورج کی روشنی کا دورانیہ گھنٹوں طویل بلکہ 24 گھنٹے تک بھی پہنچ جاتا ہے شمالی نصف کرے میں خط سرطان 20 سے 22 جون کے دوران ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرے میں ایسا 21 یا 22 دسمبر کو ہوتا ہے اور اس وقت وہاں موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے۔

برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

اس کے علاوہ جنوبی نصف کرہ میں دن چھوٹے اور راتیں چھوٹی ہوں گی، جبکہ شمالی نصف کرّہ میں راتیں چھوٹی اور دن لمبے ہوں گے، یہی صورتحال دسمبر میں الٹ ہوجاتی ہے، جب جنوبی نصف کرہ میں راتیں چھوٹی اور دن لمبے جبکہ دوسری جانب دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں خط سرطان کو زرخیری سے بھی منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ اس عرصے میں فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

Shares: