لاڑکانہ:سندھ میںایک طرف کرونا تو دوسری طرف بی بی شہید کی سرزمین پرکتّوں کا راج، ایک ہی دن میں 22 افراد کوکاٹ لیا،اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے ایک ہی روز میں 22 افراد کو کاٹ لیا۔ذرائع کا کہنا کہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 10 بچے، 11 مرد اور خاتون شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سکھر میں اوباڑو کے گاؤں مزار چاچڑ میں کتے کے کاٹے سے بچہ زخمی ہو گیا تھا، تاہم تحصیل اسپتال میں بچے کو ویکسین نہیں دی جا سکی تھی۔زخمی ہونے والے بچے کے چچا عابد علی نے اے آر وائی نیوز کے نمایندے کو بتایا تھا کہ بچے کو فوری طور پر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے تک اسپتال میں بچے کو ویکسین نہیں دی گئی۔
بچے کے چچا کا کہنا تھا اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں تھے، صرف ٹرینر ڈسپنسر موجود تھے، بچے کو تحصیل اسپتال سے رحیم یار خان ریفر کیا گیا ہے، اب ڈاکٹر کہتے ہیں بچے کو زخم گہرا ہے یہاں علاج نہیں ہو سکتا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کے سینٹر سے ویکسین فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔