راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے مجرم عثمان علی کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر مقامی عدالت کے جج نے سماعت مکمل کی تھی

راولپنڈی پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزاسنائی،اس زبردست انصاف کی فراہمی پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے لیگل وانوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش دی

ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،

Shares: