بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں نے ایک خاتون کی جان لے لی , بچہ زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے ڈلن بنگلہ میں ہائی وولٹیج تاریں مکان کی چھت پر سے گزر رہی تھیں، تاروں سے چمٹے بچے کو چھڑواتے ہوئے ماں نے جان دے دی، بچہ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,خاتون انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی ,لٹکتی تاروں بارے متعدد بارواپڈا کو شکایت کی گئی
Shares: