23 مارچ کو یوم پاکستان کے دن اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے قوم کو مبارکباد

0
50

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کے ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کے لیے 23مارچ 1940ء والے جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے کیوں نکہ 23مارچ کا دن برصغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا 81سال قبل آج کے دن جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل تھا اور آج کے دن قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں علیحدہ وطن کے حصول کے لیے قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی۔ اس قرارداد نے مسلمانوں کو نئی سمت اورسوچ عطاء کی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔ قائدا عظم محمد علی جناح نے اسلام، امن، برداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا۔ قائد اعظم کے رہنما اصولوں سے صرف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں بسنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں۔ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن انتہائی مضبوط تھی۔ قرارداد پاکستان کی منظوری کے صرف سات برسوں کے قلیل عرصے میں مسلمان اپنا علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ آج کے دن ہمیں بحیثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں قائد کے اتحاد یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ آج کے دن ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو کہ غیر انسانی محاصرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی قوم ہمیشہ آپ کےشانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ بھارت میں فاشسٹ نظریے پر کاربند بھارتی حکومت کی جانب اقلیتوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک برتا جا رہا ہے۔ بھارت میں لاکھوں مسلمانوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتیں سراپہ احتجاج ہیں۔ جبکہ بھارت میں بسنے والی اقلیتیں اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو 5اگست 2019سے دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق کردار ادا کرنا ہو چاہئے۔ انہوں نے پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراتے ہوئے کہا کے پاکستان کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ملک کی بقاء کے لئے مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ ہماری مسلح افواج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ پاکستان افواج نے ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا بھی قلع قمع کیا ہے۔ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان نے آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونکی تھی۔ قرارداد پاکستان کی روشنی میں مسلمانوں کو ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔ قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی بقاء کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ موجودہ حکومت اس مملکت خداداد کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور اقدار کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ قرار داد پاکستان کی روشنی میں ہی ملک میں معاشی اور سماجی انقلاب لانے کی بھر پور کرششیں جاری رکھی جائیگی۔

Leave a reply