مقبوضہ کشمیر:23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا

0
40

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا

باغی ٹی وی رپورٹ : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا۔ کرفیو کے باوجود کچھ علاقوں میں قابض فوج کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔
نیٹ اور موبائل سروس بند ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیریوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ بیماری کی صورت میں ایمبولینس منگوانا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔ وادی مکمل طور ایک قید خانے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

حریت قیادت اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتاریوں یا گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے جب کہ بھارتی اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a reply