لندن :لندن میں 23 سالہ بھارتی نژاد 23 سالہ بھاشا مکھرجی’مِس انگلینڈ‘ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔بھاشا مکھرجی کا تعلق بھار ت سے ہے اور اس وقت انگلینڈ کے شہر ’ڈربی‘ میں رہائش پذیر ہیں۔ بھاشا مکھرجی نے کئی حسیناؤں کو مات دے کرمس انگلینڈ کا مقابلہ جیتا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھاشا مکھرجی بوسٹن کے ایک اسپتال میں پروفیشنل ڈاکٹر ہیں، انہوں نے دو مختلف میڈیکل ڈگری حاصل کی ہیں، جن میں میڈیکل سائنس اور سرجری اینڈ میڈیسن شامل ہیں۔

دوسری طرف برطانوی میڈیا کے مطابق بھاشا مکھرجی کا آئی کیو لیول 146 ہے، جس کی وجہ سے وہ باضابطہ طور پر ذہین کہلانے کے قابل ہوئیں، صرف یہی نہیں بلکہ انہیں پانچ زبانوں ہندی، بنگالی، انگریزی،جرمن اور فرانسیسی پر عبورحاصل ہے ۔

Shares: