40 روز کے بچے نے دی کرونا کو شکست
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں، بھارت میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض سامنے آ رہے ہیں، مودی سرکار کرونا کے سامنے بے بس ہو چکی ہے
بھارت میں ہر عمر کے افراد کرونا کا شکار ہو رہے ہیں،بھارتی کولکتہ میں ایک 40 روز کا بچہ بھی کرونا کا شکار ہو گیا تھا تا ہم بچے نے کرونا کو شکست دے دی ہے.کرونا سے صحتیابی کے بعد بچے کو قرنطینہ مرکز سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے
کولکتہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کیئر میں 30 جولائی کو ریاست کے مدنی پور کی رہاٸشی ایک فیملی نے اپنے 40 دن کے بچہ کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا تھا ۔ بچہ کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی تھی ۔ بچے کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا،
ڈاکٹر پی پی گیری کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کے غیر کووڈ اسپتال ہونے کی وجہ سے ہم فوری طور پر بچہ کو علاج کے لئے کورونا وائر س کے اسپتال میں منتقل کرنا چاہتے تھے ۔ مگر بچہ کی حالت اس قدر نازک تھی کہ خطرہ تھا کہ دوران سفر بچہ دم توڑ سکتا تھا ۔ ڈاکٹروں نے والدین سے مشورہ کے بعد بچہ کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق شیرخوار بچہ کو آٹھ دن وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بچہ کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی اور مسلسل چیک اپ کر رہی تھی،14 روز بعد بچے نے کرونا کو شکست دے دی جس کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا