مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے...

سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے...

غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی بیرون ملک منتقلی تیز

زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے ساتھ غیر...

مظفرگڑھ. تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بھنبھو سندیلہ میں ڈکیتی کی وارداتیں

مظفرگڑھ. تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بھنبھو سندیلہ میں ڈکیتی کی وارداتیں درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر چوکیدار کو یرغمال بنا لیا اور درجنوں دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کردیا پولیس اطلاع کے باوجود لیٹ پہنچی
مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بھنبھو سندیلہ میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر چوکیداروں کو یرغمال بنا لیا اور پندرہ سے بیس دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرتے رہے ڈاکو نےدکانوں سے نقدی اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا یاد رہے کہ ایک رات قبل تھانہ جتوئی کے علاقے موضع بستی عارف میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی موضع بھنبھو سندیلہ کے رہائشی سیکنڑوں افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس شہر سلطان اور جتوئی ڈاکوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انکا یہ بھی کہنا ہے پولیس گشت تک نہیں کرتی جس کی وجہ وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ