23مارچ کے حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد
23مارچ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل خوشاب بمقام جوہرآباد COVID-19 کی پیش نظر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ مسرت جبیں صاحبہ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اپنے دست مبارک سے پرچم کشائی کی بعد از پرچم کشائی ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے دعا کی گئی نیز تحصیل کونسل خوشاب دفتر کی حدود میں گرین بیلٹ میں پودا بھی لگایا
اس موقع پر جناب عدیل حیدر صاحب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، جناب نعمان محمود رانا اسسٹنٹ کمشنر خوشاب، ضلعی انتظامیہ و دیگر محکمہ جات کے تمام اعلیٰ عہدیدران نے بھی شمولیت اختیار کی اور عملی طور پر وطن عزیز کی مضبوطی، استحکام اور ترقی کیلئے کام پوری تندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔