عید کے ایام میں لاہور پولیس کی جرائم کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری رہیں
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق آپریشنز ونگ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 24گینگز کے 53ممبران گرفتار کئے،ملزمان سے 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،31موٹر سائیکلیں،26موبائل فونز،2لاکھ21ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی،ایام عید میں 96اشتہاری ملزمان، 44عادی مجرمان اور 336عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 113مقدمات درج،114ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان سے 77کلو گرام سے زائد چرس، 570گرام آئس، 890لیٹر شراب برآمد کی گئی، اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 99ملزمان گرفتار کئے گئے،5رائفلز، 4بندوقیں، 84پسٹلزاور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں،
گداگروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 213ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان میں 207مرد اور5خواتین گداگر شامل ہیں،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15مقدمات بھی در ج کئے گئے، پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 29ملزمان کوگرفتار کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 48پتنگیں اور 24پرخی و پنی ڈور برآمد کی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، پتنگ بازی کے تدارک کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار








