24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،19ہزار424افراد سندھ میں کورونا سے متاثرہوئے ،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسے 20افراد جاں بحق ہوئے،شاپنگ مالز اور مارکٹیں کھول دی گئی ہیں،لاک ڈاوَن کھول دیاگیا،14دن بعد کیسز کا پتہ چلے گا سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 336تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 960نئے کیسز رپورٹ ہوئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتاہے میں کورونا کے حوالے سے ڈراتا رہتا ہوں،حقیقت بتانا اورلوگوں کوآگاہ کرنا میرا فرض ہے کوروناسے جاں بحق ڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،کوروناسے 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے کورونا سے صحافی اور رینجرز کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے احتیاط کوروناوائرس کا واحد حل ہے،لوگوں سے اپیل ہے عید پر گھروں میں رہیں ،
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میں سیاست کرتاہوں ،میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتاہوں ،کورونا پر قابوپانے کے لیے سندھ کے لوگوں نے راہ دکھائی،ہم نے صحت کی سہولیات بےتحاشہ بڑھائی ہیں،لاک ڈاوَن کےفوائد کےسبب ہی اسپتالوں میں بوجھ کم ہے،اگر ہمارے فیصلے غلط ہوتے تو دوسرے اس پر عمل نہ کرتے،جو لاک ڈاوَن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں ,سب سے اپیل ہے عیدکوسادگی منائیں وزیراعظم عید سادگی سے منانے کااعلان کریں