24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز
باغی ٹی وی: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز اور 12 اموات : ہوئی ہیں۔
ملک بھرمیں کورونا ایکٹیوکیسزکی تعداد8ہزار904 ہے اور3 لاکھ 3ہزار458 صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 257 اور سندھ میں 2 ہزار 549 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے.پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
کورونا وائرس کے نتیجے میں مردہ بچوں کی پیدائش میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
ین سی ا و سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے،ملک میں احتیاطی تدابیر میں عملدرآمد میں کمی دیکھی گئی ہے،
سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا،عوامی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے،عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کورونا کے پھیلاوَ کے مراکز بن چکے ہیں ،عوامی مقامات پر ماہرین صحت کی ہدایات پرعمل نہیں ہورہا،
اجلاس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تیار کی گئی حکمت عملی پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،