آسٹریلیا : میلبورن میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔
باغی ٹی وی : کورونا کے آغاز کے ڈیڑھ سال بعد آسٹریلیا کے شہر میلبورن نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آسٹریلیا کے براڈکاسٹر اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق براعظم کے جنوب مشرقی سرے پر واقع ریاست وکٹوریہ کا دارالحکومت اب کل 246 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن میں ہے اس طرح میلبورن نے سابقہ ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکٹوریہ حکام کے مطابق فی الحال 1377 نئے کوویڈ مریض سامنے آئے ہیں، جو ہفتے کے روز کے مقابلے میں ایک سو کم ہی جو ایک نیا ریکارڈ تھا۔ حکام نے حالیہ اضافے کے لیے آسٹریلیا میں فٹ بال سیزن کے اختتام پر ہونے والی تقریبات کو مورد الزام ٹھہرایا۔
کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا
نئے کورونا مریضوں میں نصف سے زائد تعداد ایسے نوجوان مریضوں کی ہے، جن کی عمریں دس سے انتیس برس کے درمیان ہیں۔
یہ علاقہ تقریباﹰ دو ماہ سے سخت لاک ڈاؤن میں ہے اور مجموعی طور پر یہ اس علاقے میں چھٹا لاک ڈاؤن ہے۔ بڑے شہر میلبورن اور اس کے مضافاتی علاقوں کے پچاس لاکھ باشندے مسلسل نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور نفسیاتی مسائل کی حدوں تک پہنچ چکے ہیں۔
ملک کی اسی فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے پابندیوں میں قدرے نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں اپنی رہائش گاہوں سے دس کلومیٹر کے بجائے پندرہ کلومیٹر کے دائرے میں نقل و حرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ اسی طرح گولف اور دیگر آؤٹ ڈور کھیلوں کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔