25 ہزار روپے ماہانہ تک IBFT مفت، بڑی ٹرانزیکشنز پر معمولی فیس

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 25ہزار روپے ماہانہ تک ٹرانزیکشن پر مفت آئی بی ایف ٹی پرائسنگ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بڑی ٹرانزیکشنز پر معمولی فیس بحال کردی گئی ہے۔

25؍ ہزار روپے فی اکاؤنٹ کی ماہانہ حد عبور ہونے کے بعد بینک اپنے صارفین سے ہر ٹرانزیکشن پر اس کی 0.1؍ فیصد رقم یا 200روپے، جو بھی کم ہو، چارج کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ پاکستان نے 2020ء میں کووڈ 19؍ کی وباء کے دوران لاک ڈائون کی غیر معمولی صورتحال سے عہدہ برآ ہونے کیلئے بینکوں اور خدمات کے دیگر فراہم کنندگان کو مارچ 2020ء میں ہدایت کی تھی کہ وہ ٹرانزیکشن کے حجم سے قطع نظر اپنے تمام صارفین کو بین البینک رقوم کی منتقلی (آئی بی ایف ٹی)کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کریں۔

Comments are closed.