25 تولے سونا ساڑھےتین لاکھ نقدی ، لاہورمیں چوری کی عجیب واردات

لاہور:25 تولے سونا ساڑھےتین لاکھ نقدی،لاہورمیں چوری کی عجیب واردات ،اطلاعات کےمطابق شہرمیں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا، ایک طرف ملزمان کو پکڑنے کے دعوے کئے جارہے تو دوسری جانب شہری لٹ رہے ہیں،چوبرجی میں ڈاکو 25 تولے سونا اور ساڑھے تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک چوری کا واقعہ اب لاہور کے علاقے چوبرجی میں پیش آیا۔ چوبرجی میں راجگڑھ کے علاقے میں گھر پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 25 تولے سونا اور ساڑھے تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔چوبرجی راج گڑھ کے علاقے میں گھر پر ڈکیتی کی واردات میں دو مسلح ڈاکو ملک امجد نامی شہری کے گھر میں گھسے،خواتین کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ڈاکوگھر سے 25 تولے سونا اور ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔مسلح ڈاکو اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

Comments are closed.