قصور
پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں ملتان روڈ پھول منڈی کے قریب لڑائی جھگڑا
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پھول منڈی میں جھگڑا ہوا جس میں پتوکی چک نمبر 7 کے 25 افراد نے انفارمیشن سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ امین بھٹہ کی دوکان پر دهاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس میں امین بھٹہ کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا واقعہ دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے واقعہ کی اطلاع 15 پر پولیس کو اطلاع کردی
پولیس کے آنے سے قبل ہی ملزمان بھاگ گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Shares: