اسلام آباد : پی ٹی آئی کے 26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے:پھرپتہ نہیں کیا ہوا:رانا ثنااللہ کے اس دعوے پر وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ آمنے سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے علی محمد خان اور رانا ثنا اللّٰہ نے گفتگو کی۔جس پروزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور دیگر بل کثرت رائے سے منظور ہوئے ہیں۔
وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ مختلف فورمز پر اپوزیشن کے ساتھ بلوں پر بحث کی گئی، اگر قانون سازی میں کہیں ابہام ہے تو اپوزیشن نشاندہی کرے۔وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ ن لیگ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے وہیں چھانگا مانگا کی سیاست کرتی ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پھر پتہ نہیںکیا ہوا کہ کوئی بھی ہماری صف میںکھڑا ہونے کا لیے تیار کیوں نہ ہوا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا اعتماد کھو دینے پر ہماری خوشی ہوا میں نہیں تھی۔
انہوں نے علی محمد خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے رابطے نہیں کرتے پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے رابطے کرتے ہیں۔