265 پسٹلز،4 کلاشنکوف،18 رائفلز7خنجر اورہزاروں گولیاں کہاں سے برآمد ہوئیں؟

0
42

265 پسٹلز،4 کلاشنکوف،18 رائفلز7خنجر اورہزاروں گولیاں کہاں سے برآمد ہوئیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی ماہِ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، لاہور پولیس نے سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم میں ملوث 2724 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث 56گینگز کے 125ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے 98 لاکھ 19 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 309 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، 265 پسٹلز،4 کلاشنکوف،18 رائفلزبرآمد کی گئیں، 10 بندوقیں،07خنجر اورہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں.

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے…………ایسا کس نے کہہ دیا

رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران415ملزمان گرفتارکر لئے گئے ،05 کلو509 گرام ہیروئن،175کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی، 23 کلو گرام سے زائد افیون اور4432لٹر شراب برآمد کی گئی،پتنگ بازی، ون ویلنگ، کرایہ داری، لاؤد سپیکر سمیت دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر1252 ملزمان گرفتار کئے گئے.

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔
سماج دشمن و قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری رہے گا۔ سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اورپولیس فورس کو عوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a reply