مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے…………ایسا کس نے کہہ دیا

0
33

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے…………ایسا کس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں پانچواں روز ہے، آزادی مارچ کے شرکاء اسلام میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب بھی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا تھا تا ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سٹیج سے بالکل غائب نظر آئیں .

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ عدالت میں دائر درخواست میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

ایڈووکیٹ ندیم سرور نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مولانافضل الرحمان لوگوں کو اکسا رہے ہیں، انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے،

مولانا سے آج کونسی اہم شخصیت ملاقات کر رہی ہے؟ سب کی نظریں ملاقات پر جم گئیں

درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فضل الرحمان کو گرفتار کر کے بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

قبل ازیں عبداللہ ملک نامی شہری نے سی سی پی او کے حضور درخواست جمع کراتےہوئے کہا کہ وہ ایک ذمہ دارشہری کی حیثیت سے یہ محسوس کررہےہیں کہ جس طرح مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں ریاست اور اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسارہے ہیں یہ ایک واضح بغاوت ہے جس سے ریاست کے اندر مزید انتشار کاخدشہ ہے اور اداروں کی ساخت کو چیلنج کررکھا ہے.

شہری عبداللہ ملک نے اپنی درخواست میں کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام میں لوگوں کو اکساتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم کو بتادیں کہ وہ دودن کےاندر مستعفی ہوجائیں ورنہ یہ ہجوم وزیراعظم کے گھر جاکران سے زبردستی گرفتار کرکے خود ہی استعفیٰ لے لے گا ، شہری نے مزید کہا کہ اس سے بڑھ کر اور بغاوت کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا جتنی جلدی ممکن ہوسکے بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جائے تاکہ ملک انتشار سے بچ جائے

Leave a reply