معروف اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

نئی دہلی : بھارتی اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی بھارت کی معروف اداکارہ نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔

 

سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

 

https://www.instagram.com/p/CH2dMgHqDyL/

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ثناء خان کے اس اقدام سے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے، ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ثناء خان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘ اور ’وجہ تم ہو‘ وغیرہ شامل ہیں۔

Comments are closed.