پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام شئیر کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارحمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کو گود میں اُٹھائے خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے نیمل خاور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں سفر کے دوران مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہوں گا اس لئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ اس دنیا کا سب سے بہترین تحفہ ملنے پر میں روز اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں نیمل سے بے حد محبت کرتا ہوں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہی ہے کہ میں اپنی باقی زندگی بھی آپ کے ساتھ گزاروں گا۔

حمزہ عباسی نے لکھا کہ میرے بیٹے کی بہترین ماں ہونے پر بھی میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سے بطور شوہر اور بطور بیٹے کا والد ہونے پر بے انتہا محبت کرتا ہوں۔

حمزہ علی عباسی کی پوسٹ پر نیمل خاور نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا سب سے بہترین والد اور شوہر ہونے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمرای ایک دلکش تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا تھا-

Shares: