وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کیلئے قانون لانے کی منظوری دیدی

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی ، اجلاس میں مجرمان کی سخت سزاﺅں پر مشتمل سفارشات کی منظور ی دیدی گئی ہے جبکہ زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے ، قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے ، عوام کے تحفظ کیلئے واضح اورشفاف اندازمیں قانون سازی ہوگی، یقینی بنایا جائےگاکہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔

اجلاس میں کچھ وزراء نے زیادتی کے مجرمان کوپھانسی کی سزا قانون کاحصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دی جائے ، فیصل واوڈا،اعظم سواتی اورنورالحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی ۔ اس موقع پر عمران خان نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طورپرکیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم نے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پرکام مکمل کرلیا ہے ،خواتین پولیسنگ،فاسٹ ٹریک مقدمات ،گواہوں کاتحفظ بنیادی حصہ ہوگا، متاثرہ خواتین یابچے بلاخوف وخطراپنی شکایات درج کراسکیں گے، متاثرہ خواتین وبچوں کی شناخت کے تحفظ کاخیال رکھاجائےگا، ہم نے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے

وفاقی کابینہ نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس2020اور تعزیرات پاکستان (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کی اصولی منظوری دیدی، خواتین، بچوں اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والوں کے لئےسزائوں اور جرائم کی تشریحات سمیت سزائے موت کی شق شامل کی گئی ہے

Leave a reply