مظفرگڑھ تھانہ کرم داد قریشی میں صحافی عدنان شیخ اور مظہر پتافی کے خلاف دئیے جانے والے سیاسی و جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ممبران ریجنل یونین آف جرنلسٹس عدنان شیخ، مظہر پتافی کا نام شامل کرنا شرم ناک فعل وحرکت ہے، جھوٹے مقدمات میں سے ان کے نام خارج نہ کیے گئے تو آر یو جے بھرپور احتجاج کرے گی، رضوان الحسن قریشی جنرل سیکرٹری آر یو جے جنوبی پنجاب ۔ تفصیل کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رضوان الحسن قریشی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ھے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے پیش نظر سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ لیکن پولیس تھانہ کرمداد قریشی نے آر یو جے کے ممبران صحافیوں عدنان شیخ اور مظہر عباس پتافی پر سیاسی بنیاد بنا کر کرونا ایس او پیز اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے جھوٹے مقدمات درج کردئیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہوتا ۔ صحافیوں کے خلاف دئیے جانے والے جھوٹے مقدمات کی آر یو جے بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ھے ۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹ مظفرگڑھ ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری صحافیوں کے خلاف درج کیے جانے والے سیاسی جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کرتی ھے ۔ اگر صحافیوں کے خلاف درج کیے جانے والے سیاسی جھوٹے مقدمات خارج نہ کیے تو آر یو جے ضلع بھر میں بھرپور احتجاج کرے گی۔
رپورٹ:مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ